بنگلور، 15جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آپ کے 21ممبران اسمبلی کے فائدے کے عہدہ معاملے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال پر چٹکی لیتے ہوئے مرکزی وزیراور بی جے پی کے اتحادی رام ولاس پاسوان نے آج انہیں عظیم قرار دیا، جو کچھ بھی کر سکتے ہیں۔پاسوان نے یہاں کہاکہ کجریوال عظیم ہیں،وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں،وہ 21کو 42دکھا سکتے ہیں،ہم سب وزیر اعلیٰ کے طور پر ان کے کام کرنے کے طریقے سے واقف ہیں۔انہوں نے انڈیا گیٹ پر دھرنا دیا تھا اور مظاہرے کے دوران ریل بھون کے پاس رات گزاری تھی۔فائدہ کے عہدے کے قوانین سے آپ کے 21ممبران اسمبلی کو بچانے والی ایک درخواست کو صدر نے منظوری دینے سے انکار کر دیا۔اس سے بڑا تنازع ہو گیا ہے اور کجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جوابی کارروائی کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے جبکہ بی جے پی اور کانگریس نے متعلقہ ممبران اسمبلی کو فوری طور پر نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیاہے۔فی الحال الیکشن کمیشن 21ممبران اسمبلی کو نااہل ٹھہرانے کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں کا مطالعہ کر رہا ہے۔